Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بدتمیزی والی ویڈیو دیکھ کر اہلیہ روتی رہیں،سرفراز

ویب ڈیسک جمعرات 27 جون 2019
بدتمیزی والی ویڈیو دیکھ کر اہلیہ روتی رہیں،سرفراز

برمنگھم … پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جمائی کو بھارت کے خلاف میچ میں بڑا ایشو بنایا گیا لیکن نیوزی لینڈ کے میچ میں سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ نے ناقدین کو جواب دیا۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہمارے پرستار ہمیں بہت پیار کرتے ہیں لیکن لندن میں تماشائی نے جو حرکت کی اس نے مجھے سخت دکھ دیا۔

میرے ساتھ میرا بیٹا عبداللہ بھی تھا اس لئے بھی میں اپ سیٹ تھا لیکن میں کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ اس لڑکے کی فیملی کا ایک شخص آ یا اور اس نے آ کر مجھ سے معافی مانگی۔ اگر میں جذباتی ہوجاتا تو مجھ میں اور اس میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے ،سرفراز احمد

بدھ کو ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ جنوبی افریقا کے میچ سے دو دن پہلے وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آ ئی اس نے مجھے مزید پریشان کردیا۔ لڑکے کی بدتمیزی سے مجھے سخت غصہ آ یا تھا اگر میں بھی لڑائی کرتا تو شائد مجھے پاکستانیوں کی سپورٹ نہیں ملتی۔ میری خاموشی نے میرے موقف کو تسلیم کیا ، لاکھوں لوگ میری حمایت میں کھڑے ہوگئے اور لڑکے کو جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جب یہ ویڈیو منظر عام پر آ ئی تو میری بیوی ہوٹل کے کمرے میں بیٹھ کر رو رہی تھی۔ میں نے خوش بخت کو کہا کہ یہ تو ویڈیو ہے لوگ ہمیں منہ پر بہت کچھ کہہ دیتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ جب ہم ہارتے ہیں تو لوگ تنقید کرتے ہیں اور جب جیتتے ہیں تو ہمیں لوگ سروں پر بٹھاتے ہیں۔

میں ان لوگوں کا شکر گذار ہوں کہ لوگ میرے حمایت میں سوشل میڈیا پر آ ئے اور میرا حوصلہ بڑھایا۔ بھارت کے میچ کے بعد ایک ہفتہ ہمارے لئے بہت ٹف تھا۔ہ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن لارڈز میں شائقین کرکٹ نے جس طرح گرائونڈ کا رخ کیا وہ ہمارے لئے بھی حیران کن تھا۔ انگلینڈ ان ملکوں میں شامل ہے جہاں پاکستانی ٹیم کو بھرپور سپورٹ ملتی ہے۔

(460 بار دیکھا گیا)

تبصرے