Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

روہت شرما نے بھارتیوں کے زخم تازہ کردیئے

ویب ڈیسک جمعرات 27 جون 2019
روہت شرما نے بھارتیوں کے زخم تازہ کردیئے

لندن…بھارتی اوپنر روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کی بدترین شکست کی یاد دلا دی جس پر شائقین برس پڑے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے 2013 کی چمپئنز ٹرافی کی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے غلط ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جو کہ ان کے لیے کافی بھاری پڑ گیا جسے بعدازاں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن

روہت شرما نے 2013 کی چیمئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر شیئر کی لیکن اسی کے ساتھ یہ غلطی کر بیٹھے کہ ہیش ٹیگ میں 2017 لکھ دیا، ان کی اس غلطی نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست سے بھارتی شائقین کو لگنے والے زخموں کو دوبارہ تازہ کردیا۔

2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔روہت شرما کی ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ردعمل میں کافی دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔

(437 بار دیکھا گیا)

تبصرے