Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بالا کوٹ حملہ کے ماسٹر مائنڈ ’’ را‘‘ سربراہ مقرر

ویب ڈیسک جمعرات 27 جون 2019
بالا کوٹ حملہ کے ماسٹر مائنڈ ’’ را‘‘ سربراہ مقرر

نئی دہلی… بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے خفیہ ایجنسی ’’را‘‘اور انٹیلی جنس بیور (آئی بی )کی سربراہی پولیس افسران کے سپرد کردی ہے۔ پولیس کیڈر کے 1986 بیج سے تعلق رکھنے والے سامانت گوئیل بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سربراہی کریں گے جب کہ آئی بی کی سربراہی اروند کمار کو سونپی گئی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق گوئیل پنجاب پولیس کے افسر ہیں جب کہ کمار آسام پولیس سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر گوئیل نئی تقرری سے قبل بیرون ملک جاری خفیہ آپریشنز کے سربراہ تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ فروری 2019 میں بالا کوٹ فضائی حملے کے ماسٹر مائنڈ گوئیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : گڈاپ ضلع بنتے بنتے رہ گیا‘اعلان نہیں ہوسکا

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ 2016 میں ہونے والے سرجیکل سٹرائیک کے ماسٹر مائنڈ بھی وہ تھے۔پاکستان نے 2016 کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور 2019 کے جعلی بالا کوٹ فضائی حملے کے حقائق جب پوری دنیا کے سامنے رکھے تو بھارت کو انتہائی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اروندا کمار نے مائو نواز باغیوں اور کشمیر میں مجاہدین کیخلاف اہم کردار اداکیاتھا۔ بحیثیت سربراہ تقرری سے قبل وہ آئی بی میںا سپیشل ڈائریکٹر برائے کشمیرتعینات تھے۔

پولیس افسران کی تقرری پر مبصرین کا خیال ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم میں اضافہ ہوجائے گا۔

(576 بار دیکھا گیا)

تبصرے