Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 15 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ورلڈ کپ ،ایک اور مماثلت سامنے آگئی

قومی نیوز جمعرات 27 جون 2019
ورلڈ کپ ،ایک اور مماثلت سامنے آگئی

برمنگھم … پاکستان کیلئے 2019 کے عالمی کپ میں بالکل وہی صورتحال بنتی جارہی ہے جو 1992 کے ورلڈ کپ میں تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک بار پھر پاکستان نے 92 والی تاریخ دہراتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اس میچ میں ایک اور مماثلت بھی سامنے آئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے صرف ایک کھلاڑی بابر اعظم نے سنچری اسکور کی اور ناٹ آئوٹ رہے جبکہ 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی بالکل یہی صورتحال تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہترین

92 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے 167 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا ، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے رمیز راجہ نے 119 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر بازد خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 92 اور 2019 کے ورلڈ کپ میں پائی جانے والی مماثلت کا بہت ذکر کیا جارہا ہے اور آج کے میچ میں بھی 92 کی تاریخ دہرائی گئی ہے، اگر تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اور آگے بھی یہی صورتحال رہی تو پاکستان کو روک پانا ناممکن ہے۔

(556 بار دیکھا گیا)

تبصرے