Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میچ سے قبل بارش، آج کاٹاس اہمیت اختیار کر گیا

قومی نیوز بدھ 26 جون 2019
میچ سے قبل بارش، آج کاٹاس اہمیت اختیار کر گیا

برمنگھم (قومی اخبارنیوز) ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پاکستانی ٹیم آج ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست اور خطرناک حریف نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ کھیل رہی ہے۔

پاکستان کو ہر صورت میں نیوزی لینڈ کو ہراکر آ گے بڑھنا ہوگا۔ منگل کو دن بھر بارش ہوتی رہی جس کے بعد میچ میں ٹاس اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

برمنگھم میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد رہتی ہے اس لئے میچ میں پاکستان کو زبردست سپورٹ ملے گی میچ کے ٹکٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان سے اوپر ہیں لیکن اگر پاکستان بقیہ تینوں میچ جیت جائے تو وہ براہ راست سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لے گا اور پھر نیٹ رن ریٹ پاکستان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

نیوزی لینڈ نے چھ میں سے پانچ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے ایک میچ بارش سے متاثر ہوا تھا۔ پاکستان نے سات میں سے دو میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف جیتے ہیں جبکہ سری لنکا کا میچ بارش سے منسوخ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جو ہوا بھلا دیا،ایک ایک میچ لیکر چلیں گے، سرفراز

نیوزی لینڈ اس وقت بہت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے اس کے بولر چھائے ہوئے ہیں جبکہ بیٹنگ میں کین ولیم سن نمایاں ہیں۔ کین ولین سن پانچ میچوں میں373رنز دو سنچریوں کی مدد سے بنا چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور148رنز ہے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم232رنز بنا کر نمایاں ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہیں ، بدھ کو خوشگوار موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

منگل کی دن بھر شدید بارش ہوئی۔ گراﺅنڈ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوا ہے۔ گراﺅنڈ کو خشک کرنے والی دو میشینیں (سپر سوپر) سے کورز پر کھڑے پانی کو نکالنے کی بھی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آ ئی پی ایل جنوبی افریقا کو لے ڈوبی

پچ اور اس کے اطراف کے ایریا کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ گراﺅنڈ اسٹاف کی کوشش ہے کہ پانی آ ﺅٹ فیلڈ کے ساتھ ساتھ پچ کو متاثر نہ کرے۔

ایجبسٹن میں دنیا کا سب سے جدید پانی خشک کرنے والا سسٹم اور آ لات موجود ہیں۔ بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے آ پشنل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ بابر اعظم، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے پریکٹس نہیں کی۔

(334 بار دیکھا گیا)

تبصرے