Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سونا 80,500 کی تاریخی بلند ترین سطح پر

ویب ڈیسک بدھ 26 جون 2019
سونا 80,500 کی تاریخی بلند ترین سطح پر

کراچی… روپے اور امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام کے باوجود عالمی منڈی میں دام 5 سال کی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئے‘ فی تولہ سونا 80,500 جبکہ فی 10 گرام 69.016 روپے ہوگیا۔ محض ایک روز میں قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق نئی پیش رفت سرمایہ کاری کو سونے کی جانب راغب کرے گی جبکہ امریکی ڈالر اور قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری پہلے ہی پراپرٹی دام اور اسٹاک مارکیٹ گرنے سے سرمایہ کاروں کی نظر میں پرکشش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل شروع

چیئرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق قیمتیں بڑھنے سے شہریوں میں زیورات کی خریداریوں کا تناسب شادی کے سیزن کے باوجود کم ہوا ہے‘ البتہ سرمایہ کار 5 اور 10 گرام کے سونے بسکٹس لینے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

دریں اثناء عالمی منڈی میں گزشتہ روز سیشن کے دوران فی اونس سونا ایک فیصد اضافے کے بعد 1432.42 ڈالر ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں سرمایہ کار سونے کے علاوہ قیمتی دھاتوں پلاٹیئم اور پلاڈیم کے حصص کی خریداریوں میں دلچسپی دکھارہے ہیں۔

(1608 بار دیکھا گیا)

تبصرے