Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت‘ ایک اور مسلمان ہجوم کی بھینٹ چڑھ گیا

قومی نیوز بدھ 26 جون 2019
بھارت‘ ایک اور مسلمان ہجوم کی بھینٹ چڑھ گیا

نئی دہلی … ایک اور مسلمان نوجوان بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں انتہا پسندی اور نفرت کی سیاست کی وجہ سے ہجوم کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گیا۔

24 سالہ تبریز انصاری کو چوری کے شبہ میں جتھے نے پول سے باندھ کر 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا‘ متوفی کی بیوہ کے مطابق 2 اہلکاروں نے حکام بالا کو مطلع کرنے اور تبریز کو اسپتال لے جانے کے بجائے جیل میں رکھا اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر اسپتال لے کر بھاگے لیکن تبریز جان لیوا ضربات کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں : 157 کھرب کا سونا ایمنسٹی اسکیم میں نظر انداز

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا ہے جبکہ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر انتہا پسندی اور بھارتی سرکار کی شدت پسندی کی خاموش حمایت کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں 24 سالہ بھارتی مسلمان کو ہجوم کے سامنے رحم کی اپیل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(517 بار دیکھا گیا)

تبصرے