Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شریف خاندان میں پھوٹ نہیں پڑے گی‘ مریم نواز

قومی نیوز پیر 24 جون 2019
شریف خاندان میں پھوٹ نہیں پڑے گی‘ مریم نواز

لاہور… نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ میر ااور چچا کا انتہائی ادب واحترام اور پیار ومحبت کا رشتہ ہے‘ مخالفین نے 30 سالوں سے دونوں بھائیوں کے درمیا ن تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی

شریف خاندان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ‘ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے شریف خاندان متحد ہے اور ان شاء اللہ متحد ہی رہے گا‘ میری پریس کانفرنس کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ چچا پارٹی کے صدر ہیں‘ ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے

یہ بھی پڑھیں : بلاول کا افطار ڈنر موضوع بحث بن گیا

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں میں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا‘ میرے بیان کو جس طرح پیش کیا گیا‘ اس سے میری اور میرے چچا کی دل آزاری ہوئی

بجٹ تقریر میں شہباز شریف نے کہا کہ انہوںنے ستمبر 2018 ء میں میثاق جمہوریت کی پیشکش کو حقارت سے ٹھکرادیا گیا‘ اس کے جواب میں اسپیکر نے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی

دوسری جانب مریم نواز کو ٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے جمعرات کی ملاقات میں ورکرز کنونشنز سے حتمی شیڈول سے آگاہ اور ان سے رہنمائی بھی لیں گی۔

(296 بار دیکھا گیا)

تبصرے