Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عدم اعتماد، سنجرانی نے زرداری سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک پیر 24 جون 2019
عدم اعتماد، سنجرانی نے زرداری سے مدد مانگ لی

اسلام آباد… عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک پر چیئرمین سینیٹ آصف زرداری سے ملنے جا پہنچے اور اپنا عہدہ بچانے کے لیے ان سے مدد مانگ لی۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چھٹی کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں : ملک میں نیب چلے گا یا معیشت‘ آصف زرداری

جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے آصف زرداری سے بات چیت کی اور ان کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی اور ان سے مدد مانگ لی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ آئینی ہے امید ہے پیپلز پارٹی میرے خلاف کسی کا ساتھ نہیں دے گی۔

(209 بار دیکھا گیا)

تبصرے