Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

3 خودکش بمبار مقابلے میں ہلاک

راؤ عمران اشفاق پیر 24 جون 2019
3 خودکش بمبار مقابلے میں ہلاک

کراچی … آج صبح ناردرن بائی پاس پر پولیس اور کالعدم تنظیم القاعدہ کے دہشت گردوں میں مقابلہ‘ 2 خودکش بمباروں سمیت 3 دہشت گرد مار دیئے‘ 2 فرار ہوگئے‘ ملزمان سے خودکش جیکٹ‘ دستی بم اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا‘ بلدیہ ٹائون میں فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان ہلاک‘ سرجانی میں گھر سے نعش ملی۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح حساس ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ کے قریب خدا بخش بروہی گوٹھ کے پلاٹ میں دہشت گرد موجود ہیں جو شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں‘ اس اطلاع پر حساس ادارے نے سائٹ سپرہائی وے پولیس کے ہمراہ جوائنٹ آپریشن میں علاقے کا گھیرائو کیا تو ملزمان نے پولیس پر مورچہ بند فائرنگ کردی‘ ملزمان اور پولیس میں نصف گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا‘ فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے‘ ملزمان سے 2 کلاشنکوفیں‘ 4 دستی بم‘ خودکش جیکٹ اور پستول برآمد ہوا ہے‘ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے 2خودکش بمبار ہیں‘ ملزمان کی نعشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ولاگرز کی تیزی سے پاکستان آمدجاری

ذرائع نے بتایا کہ 2 دہشت گردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس مقابلے میںمارا گیا خطرناک دہشت گرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا‘ہلاک دہشت گرد القاعدہ کراچی سیٹ اپ کا امیر تھا اور سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتْ گردوں کا قریبی ساتھی تھا‘دہشت گرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا،دہشت گرد پولیس کو سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

پولیس مقابلے کی تفصیلات آج دوپہر تک پریس کانفرنس میں جاری کی جائیں گی، پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ادھر آج صبح بلدیہ اتحاد ٹائون کے علاقے قائم خانی کالونی حق باہو چوک پر ایک گلی سے2 نوجوانوں کی نعشیں ملیں‘ مقتولین کو سینے میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا

نعشوں کے قریب سے ایک موٹر سائیکل بھی ملا ہے جبکہ 9 ایم ایم کی گولیوں کے 3 خول اور ایک زندہ گولی بھی برآمد ہوئی ہے، ایس ایچ او اتحاد ٹائون پرویز بھٹو نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ صبح سویرے 2 موٹر سائیکلوں پر 4 افراد لڑتے ہوئے آرہے تھے کہ گلی میں ایک موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے دوسری موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی‘ ملزمان فرار ہوگئے‘ مقتولین کو سینے پر گولی لگی ہے۔

ایک مقتول کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹائون کا رہائشی ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ اب یہ معلوم نہیں کہ موٹر سائیکل پر سوار مقتولین کے ساتھی تھے یا پھر کوئی اور‘ جبکہ مقتولین کی شناخت کرلی جائے گی۔ ادھر سرجانی ٹائون کے علاقے گلشن ناظم میں مکان سے 20 روز پرانی نعش ملی ہے‘ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی‘ گھر سے تعفن اُٹھنے پر نعش گھر سے نکالی۔

(287 بار دیکھا گیا)

تبصرے