Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئمہ بیگ کے پیرس میں سیر سپاٹے

ویب ڈیسک اتوار 23 جون 2019
آئمہ بیگ کے پیرس میں سیر سپاٹے

لاہور… گلوکارہ آئمہ بیگ پیرس میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے لگیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ان دنوں نجی دورے پر فرانس میں ہیں، فرانس کے دارالحکومت میں پیرس میں سیاحت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ اکثر اوقات اپنے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں وہ بتاتی ہیں کہ سیاحت کا جنون کی حد تک شوق ہے، مختلف ممالک کے جب بھی دورے کرتی ہوں تو فارغ اوقات میں سیاحت کا جنون پورا کرنے کے لیے ایسی جگہ جانا چاہتی ہوں جہاں قدرتی حسن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امجد صابری کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے

یاد رہے کہ گلوکارہ بے شمار فلموں اور ڈراموں کے لئے گانے گا چکی ہیں۔ ان کے گائے ہوئے او ایس ٹی’جاتجھے معاف کیا‘ نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی جسے بھارتی گلوکارہ سونو ککڑ نے بغیر اجازت گا کر وڈیو بھی یو ٹیوب پر ریلیز کی ہے۔

(1001 بار دیکھا گیا)

تبصرے