Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 16 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایران پر حملے کیلئے امریکی جنگی طیارے اڑان بھر چکے تھے

قومی نیوز هفته 22 جون 2019
ایران پر حملے کیلئے امریکی جنگی طیارے اڑان بھر چکے تھے

واشنگٹن …امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی تاہم انھوں نے صرف دس منٹ پہلے اپنا ارادہ تبدیل کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ پیر کو بین الاقوامی پانیوں میں اڑنے والے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد ہم گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر جوابی کارروائی کرنے کے لیے تیار تھے جب میں نے پوچھا کہ اس کارروائی میں کتنی ہلاکتوں کا خطرہ ہے تو ایک جنرل نے جواب میں بتایا کہ سر 150 لہذا حملے سے دس منٹ پہلے میں نے فیصلہ تبدیل کر دیا۔

امریکی صدر کا ایک دوسری ٹویٹ میں کہنا تھا ’ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کا جواب دینے کی مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔ ہماری فوج تیار اور دنیا کی بہترین فوج ہے۔ پابندیاں انھیں تنگ کر رہی ہیں اور گذشتہ رات مزید عائد کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا کشیدگی بڑھ گئی

ایران امریکہ اور دنیا کے خلاف کبھی جوہری ہتھیار استعمال نہیں کر سکے گا۔امریکی کانگریس کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیرمین ایلیٹ اینگل نے وائٹ ہاؤس کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملہ کیا تو ان کا اقدام اختیارات سے تجاوز تصور کیا جائیگا۔

صدر ٹرمپ کے پاس کسی ملک پر حملہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کو کوئی خطرہ نظر آئے جس میں ایران کے خلاف طاقت کا استعمال ضروری ہو تو پہلے انہیں کانگریس سے رجوع کرنا ہو گا۔

انتظامیہ کو جنگ شروع کرنے سے پہلے کانگریس سے اجازت لینا ضروری ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی عرب اور اسرائیل لابنگ کر رہے ہیں کہ کانگریس ایران پر حملہ کرنے کی منظوری دیدے لیکن دوسری طرف ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز بھی منقسم ہیں۔

(501 بار دیکھا گیا)

تبصرے