Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چور،ڈاکوئوں کو اسمبلی میں بلایا جارہا ہے،وینا ملک

قومی نیوز جمعه 21 جون 2019
چور،ڈاکوئوں کو اسمبلی میں بلایا جارہا ہے،وینا ملک

کراچی… معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر بھڑک اْٹھیں۔

وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال تک ہمارے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کو جن چوروں ڈاکوؤں اور غداروں نے لوٹا آج ان کو پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے اسمبلی میں بلایا جارہا ہے، جناب اسد قیصر قوم کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والی اسمبلی میں چوروں کو بلا کر آپ ہمیں مایوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا پاکستان پہلی بار قرض لے رہا ہے،وینا ملک

وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر خان صاحب یہ قوم صرف اس امید پر بھوکی سوتی رہی ہے کہ ایک دن عمران خان وزیر اعظم بنے گا اور پھراس قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا مگر قوم کو لوٹنے والوں کو پھر سے اسمبلیوں میں بلایا جا رہا ہے قوم آپ کے ساتھ ہے ان کا تگڑا احتساب کریں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آج بھی غریب کیلئے الگ اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہے۔

غریب روٹی چوری کرتا پکڑا جائے تو پوری عمر جیل میں گزارنی پڑتی ہے مگر جن کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے روٹی چوری کرنے پر مجبور ہوتا ہے ان کی پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے آنیاں جانیاں لگی رہتی ہیں۔

(1057 بار دیکھا گیا)

تبصرے