Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایران امریکا کشیدگی بڑھ گئی

ویب ڈیسک جمعه 21 جون 2019
ایران امریکا کشیدگی بڑھ گئی

تہران …امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آ گئی اور ایرانی فورسز نے امریکا کا ایک جاسوس ڈرون آ بنائے ہر مز کے نزدیک کوہ مبارک کے مقام پر میزائل کارروائی کے ذریعے گرادیا ،پاسداران انقلاب کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ڈرون گرا کر انھوں نے ایک واضح پیغام بھیجا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد کہا کہ امریکی ڈرون جسے ایرانی پاسداران انقلاب نے گرایا ،اس نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ،ادھر ایران نے امریکی ڈرون گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی میزائل کارروائی میں ڈرون گرائے جانے کے ردعمل میں کہا کہ وہ خود نا ختم ہونے والی افغان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور کچھ نیا نہیں کرنا چاہتے ،اپنے بیان میں امریکی صدر نے دھمکی آ میز لہجے میں کہا کہ ڈرون گراکر تہران نے بڑی غلطی کی ہے اور سنگین نتائج کیلئے تیاررہے ،صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ جلد پتہ چل جائے گا

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ٹیم کو دلیری دکھانا ہوگی،عمران خان

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد یہ خارج از امکان نہیں کہ امریکا بھی ایران پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک کردے ،ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں ایران نے امریکا اور ہم سب کے خلاف جارحیت میں اضافہ کردیا ہے۔

میں تمام امن پسند ممالک سے اپنا یہ مطالبہ دْہراتا ہوں کہ وہ ایران کی جارحیت کو روکنے کے لیے امریکا کی کوششوں کا ساتھ دیں۔اسرائیل اس معاملے میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہوگا۔

(549 بار دیکھا گیا)

تبصرے