Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سینیٹ تھانہ بن گیا،پہلی بار10سارجنٹ طلب

قومی نیوز جمعرات 20 جون 2019
سینیٹ تھانہ بن گیا،پہلی بار10سارجنٹ طلب

اسلام آباد … وزیراعظم عمران خان کے قوم سے متنازع خطاب کے حوالے سے سینیٹ کا ماحول کشیدہ ہوگیا‘ حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا‘ ایک دوسرے کے سامنے آنے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سارجنٹس کو طلب کرلیا۔

سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہال کے درمیان سارجنٹس ایکٹ آرمز کے 10 اہلکاروں کو تعینات کرنا پڑا ‘ ایوان بالا پولیس تھانے کا منظر پیش کررہا تھا۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی مداخلت پر فلور گزشتہ روز کی بجٹ تقریر کو مکمل کرنے کے لئے دیا گیا تو جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے رات کی تاریکی میں بجٹ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی متنازعہ باتیں کیں جس کے تحت حکومتی ارکان نے سینیٹ میں شور شرابا شروع کردیا اور کہا کہ مولانا صاحب کو تقریر نہیں کرنے دیں گے جس پر مولانا نے دھمکی دی کہ متنازع خطاب پر ضرور بات ہوگی‘ حکومت کی ایسی کی تیسی کردوں گا۔

میں نے آج تک عمران خان کی ذاتی زندگی پر کبھی کوئی بات نہیں کی‘ کبھی نہیں کہا کہ وہ کوکین پیتے ہیں‘ ان کے ریمارکس پر حکومتی ارکان سینیٹ انتہائی مشتعل ہوگئے۔

قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے ان معاملات پر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دے دیا جس پر ماحول مزید کشیدہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اب مہارانی کے باپ کی حکومت نہیں

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب وزیراعظم نے کوئی بات کی ہے تو دوسرے کو بولنے سے نہیں روک سکتے جو کام اپوزیشن کا ہوتا ہے وہ حکومتی ارکان نے سنبھال لیا ہے۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومتی ارکان اپوزیشن بنچوں پر چلے جایا کریں‘ آج تو سینیٹ میں اپوزیشن حکومت نظر آرہی ہے‘ کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کرنا چاہئے۔

اجلاس کے بعد سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج تو ایوان بالا پولیس تھانے کا منظر پیش کررہا تھا‘ سینیٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

(310 بار دیکھا گیا)

تبصرے