Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 14 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈرون بنانے کا مقابلہ پاکستان نے جیت لیا

قومی نیوز جمعرات 20 جون 2019
ڈرون بنانے کا مقابلہ پاکستان نے جیت لیا

لندن… برطانیہ میں ہر سال انسٹی ٹیوشن آ ف مکینکل انجینئرز کی جانب سے اختراعاتی ڈرون اور ہیلی کاپٹر وغیرہ کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے اوراس سال نیشنل یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبا و طالبات نے اپنا جدید ترین ہیلی کاپٹر ڈرون بناکر اس مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہوا میں ڈرون اور زمین پر کار ،روبوٹ تیار

اس مقابلے میں نسٹ ایئرورکس کی ٹیم نے مکمل طور پر برقی (الیکٹرک) ہیلی کاپٹر تیار کیا تھا جو مقابلے میں شامل واحد ہیلی کاپٹر بھی تھا جبکہ دنیا بھر کی جامعات کے دیگر طلبا و طالبات نے جامد بازوؤں (فکسڈ ونگ) چھوٹے طیارے اور ڈرون پیش کئے تھے۔

(246 بار دیکھا گیا)

تبصرے