Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امید کے سہارے پاکستان نئے سفر کیلئے تیار

ویب ڈیسک جمعرات 20 جون 2019
امید کے سہارے پاکستان نئے سفر کیلئے تیار

لندن … ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کا سفر جاری ہے لیکن منزل کے لئے حصول کے لئے دشوار گذار پگڈنڈیوں سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹرز بدستور سکتے کی کیفیت میں ہیں۔

احسان مانی نے سرفراز احمد اور کرکٹرز کو پر سکون رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ناٹنگھم ، ٹائونٹن اور مانچسٹر کے میدان میں پسپا ہونے والی پاکستانی ٹیم تین دن کے آرام کے بعد آج لندن میں اپنی تیاریاں شروع کرے گی۔

پاکستان کا اہم میچ اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں ہونا ہے۔ پانچ میں سے تین میچوں میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پھر انکار

پاکستانی ٹیم تکنیکی اعتبار سے اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتی ہے لیکن اب شکست ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ تھماسکتی ہے۔ پاکستان کو اب جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز، نیوزی لینڈ کے خلاف ایجبسٹن برمنگھم اور سب سے کمزور ٹیم افغانستان کے خلاف ہیڈنگلے لیڈز میں میچ کھیلنا ہیں۔

چار میچوں میں کامیابی کے علاوہ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔ کھلاڑی تین دن سے کمروں میں قید ہیں۔ کرکٹرز کو دبائو سے نکالنا اور مشن ایمپوسیبل کی تیاری شروع کرنا ہمالیہ سر کرنے کے مترادف ہے۔ ابھی تک سیمی فائنل تک رسائی کسی کی بھی پکی نہیں ہوئی ہے، البتہ افغانستان کی ٹیم اس ریس سے باہر ہوچکی ہے۔

(399 بار دیکھا گیا)

تبصرے