Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان کو سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا

قومی نیوز جمعرات 20 جون 2019
عمران خان کو سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا

اسلام آباد…وزیر اعظم عمران خان کو سوشل میڈیا پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے متحدہ ہندوستان کے عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کے قول کو خلیل جبران سے منسوب کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر خلیل جبران سے منسوب کرکے ایک قول شیئر کیا۔

’ میں سویا تو خواب میں دیکھا کہ زندگی خوشی کا نام ہے، میں اٹھا تو دیکھا تو زندگی خدمت کا نام ہے، میں نے خدمت کی اور دیکھا کہ خدمت ہی خوشی ہے‘۔

وزیرا عظم نے اس قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے خلیل جبران کے اس قول میں پوشیدہ دانائی کو سمجھ لیا وہ لوگ ہی اطمینان کی زندگی گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ’’بجٹ منظوری کی شرط‘‘پر پروڈکشن آ رڈر جاری ہوئے

عمران خان کی جانب سے قول شیئر کیے جانے پر سینئر صحافی اور نجی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے ان کی توجہ اس جانب دلائی کہ یہ قول خلیل جبران کا نہیں بلکہ رابندر ناتھ ٹیگور کا ہے۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی غلطی کی نشاندہی کی۔

مہوش نے قول کے نسب کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور وزیر اعظم سے کہا ’ ہماری خدمت کرو، ہماری خدمت کرو، ہماری خدمت کرو اور خوشی حاصل کرو‘۔

خیال رہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور متحدہ ہندوستان کے مشہور شاعر تھے جن کا انتقال 1941 میں ہوا تھا۔ وہ بنگال سے تعلق رکھتے تھے اور اسی زبان میں شاعری کرتے تھے۔ بھارت کا آج کا قومی ترانہ رابندرناتھ ٹیگور کی ایک طویل نظم کے کچھ مصرعے اٹھا کر بنایا گیا ہے۔

(256 بار دیکھا گیا)

تبصرے