Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

330 کلو وزنی شخص کو کو دیوار توڑکرنکالا گیا

ویب ڈیسک بدھ 19 جون 2019
330 کلو وزنی شخص کو کو دیوار توڑکرنکالا گیا

رحیم یارخان… صادق آ باد کے رہائشی330کلووزنی ٹیکسی ڈرائیور کو فوجی ایئرایمبولینس کے ذریعے لاہورمنتقل کردیاگیا،دیوار توڑ کر لفٹر کے ذریعے گھر سے نکالا گیا،نورحسن نے میڈیا پر آ رمی چیف سے ائیرایمبولینس فراہم کرنے کی اپیل کی تھی،تفصیل کے مطابق صادق آ باد کیرہائشی 330کلو وزنی نورالحسن کوآ رمی ائیرایمبولینس لیکر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی

نورالحسن کو گھر سے باہر لانے کیلئے بیرونی دیوارتوڑی گئی اور چارپائی سمیت ویٹ لفٹرکے ذریعے جناح سپورٹس کمپلیکس میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پرپہنچایا،جہاں سے نورحسن کو2فیملی ممبرز کیساتھ لاہور منتقل کردیا گیا، نورحسن کی ویڈیو میڈیا پر آ نے کے بعدلاہور کے ڈاکٹر نے فری علاج کی پیشکش کی تھی

یہ بھی پڑھیں : پلیز!!یاسرحسین کوتنگ نہ کریں،ہانیہ عامر

نورالحسن نے آ رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اپیل کی تھی کہ اسے ائیر ایمبولینس فراہم کی جائیتاکہ وہ لاہورجا کراپنا علاج کروا سکے،آ رمی چیف کی ہدایت پرائیرایمبولنس صادق آ بادپہنچی جونورحسن کولے کرلاہور کیلئے روانہ ہوگئی

ادھر نورحسن کا آ پریشن کرنے والے سرجن ڈاکٹرمعاذالحسن نے کہاہے کہ بیڈکی فراہمی سمیت تمام اخراجات وہ خود اور ہسپتال برداشت کریگا،انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے مریض کو ذہنی طو رپر تیارکرناہے اورآ ئندہ چندروز میں اس کا آ پریشن کردیاجائیگا۔

(200 بار دیکھا گیا)

تبصرے