Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خرید و فروخت کم، زیرگردش کالادھن بھی غائب

قومی نیوز بدھ 19 جون 2019
خرید و فروخت کم، زیرگردش کالادھن بھی غائب

اسلام آباد… فاروق نائیک کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے فنانس بل پر بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ 40 سال میں 40 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی، قوانین میں سہولت کی وجہ سے پیسہ بیرون ملک منتقل ہوا۔

شہر میں گرمی ، بجٹ اور سیاست کی تپش سے مارکیٹوں میں سناٹانظر آرہا ہے‘ خرید و فروخت معمول سے بہت کم ہورہی ہے جبکہ تاجر و صنعت کار بجٹ پر نظر رکھ کر حساب کتاب کررہے ہیں کہ بجٹ کی منظوری کے بعدکاروبارکی قابل عمل رپورٹ کیا ہوگی‘مارکیٹ میں زیرگردش کالادھن بھی غائب ہوگیا ہے

یہ بھی پڑھیں : 330 کلو وزنی شخص کو کو دیوار توڑکرنکالا گیا

مہنگائی میں اضافے کے باعث لوگوں کی قو ت خرید بھی دم توڑ گئی ہے ‘تاجروں کا کہنا ہے کہ جب تک بجٹ منظور نہیں ہوجاتا کاروباری سر گر میاں منجمد رہیں گی کیونکہ ابھی تک بجٹ کی بہت سی چیزیں سمجھ میں نہیں آ ئی ہیں‘بجٹ منظوری کے بعد کاروبار ی سر گر میوں کی درست صورتحال سامنے آ ئے گی۔

(1390 بار دیکھا گیا)

تبصرے