Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں بونداباندی،موسم خوشگوار،پارہ نیچے آنے لگا

قومی نیوز منگل 18 جون 2019
کراچی میں بونداباندی،موسم خوشگوار،پارہ نیچے آنے لگا

کراچی (قومی اخبارنیوز) صدر‘ آئی آئی چندریگر روڈ‘ اورنگی ٹاﺅن، شارع فیصل‘ پی ای سی ایچ سوسائٹی‘ محمود آباد کے علاقوں میں رات کو وقفے وقفے سے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی سسٹم باہر سے نہیں آیا اس موسم میں صبح و شام اس طرح کی ہلکی پھلکی بوندا باندی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آج صبح کراچی میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان وایو بھارتی ساحل رن کچھ سے ٹکرا گیا جس کے بعد یہ طوفان ختم ہوگیا ہے‘ درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے

آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جس سے گرمی کی شدت تو کم ہوگئی ہے لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے شہری اب بھی پورے دن پسینے سے شرابور رہیں گے۔

سمندری لہریں اب بھی 5 سے 6 فٹ بلند ہیں۔ ہاکس بے‘ سینڈزپٹ‘ دودریا پر سمندری لہریں حفاظتی دیواروں سے ٹکرا کر سمندر کا پانی سڑکوں پر آرہا ہے

طوفانی لہروں کا نظارہ کرنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر آرہی ہے۔

(480 بار دیکھا گیا)

تبصرے