Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 04 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت سے شکست، ٹیم کی تیاریوں کا پول کھل گیا

قومی نیوز منگل 18 جون 2019
بھارت سے شکست، ٹیم کی تیاریوں کا پول کھل گیا

کراچی …کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے اہم ترین میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا پول کھول دیا‘ چیف سلیکٹر کی ٹیم میں بے جا مداخلت نے سینئر کھلاڑیوں کے کپتان سے عدم تعاون نے فائنل فور کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں کپتان سرفراز احمد‘ سینئر پلیئرز شعیب ملک‘ محمد حفیظ‘ حسن علی کو کھری کھری سنائی گئی۔ ویڈیو انالسٹ کی مدد سے کھلاڑیوں کو ان کی ناقص کارکردگی پر آئینہ دکھایا گیا‘ شعیب ملک ٹیم میٹنگ سے اُٹھ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ سے چند گھنٹے پہلے رات میں شیشہ بار کی ویڈیو اور تصاویر نے تمام پول کھول دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : دعا کریں ورلڈکپ ٹرافی جیت کر لائیں،سرفراز

ذرائع کے نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا تھا‘ ٹیم کے 3 اہم فیصلہ ساز کوچ‘ اسسٹنٹ کوچ اور کپتان پہلے بیٹنگ کے حق میں تھے لیکن انضمام الحق نے میچ سے ایک دن قبل ہی میڈیا پر کہہ دیا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت گئے تو پہلے فیلڈنگ کریں گے‘ یہ پیغام انہوں نے کس کو دیا اس پر تحقیقات ہونی چاہئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کپتان سرفراز احمد حسن علی کی جگہ محمد حسنین کو کھلانا چاہتے تھے‘ شاداب کو کھلانے کا متفقہ فیصلہ تھا‘ عماد‘ وسیم کو شامل کرنے کا فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا تھا۔

علاوہ ازیں بھارت نے شکست کے بعد ٹیم میٹنگ میں مکی آرتھر نے سینئر پلیئر شعیب ملک اور محمد حفیظ سے کہا کہ آپ دونوں کے لئے بہترین موقع تھا کہ اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار بناتے لیکن آپ نے یہ موقع کھودیا۔

(746 بار دیکھا گیا)

تبصرے