Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آج صبح دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

رائو عمران اشفاق پیر 17 جون 2019
آج صبح دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی ۔۔۔۔۔ آج صبح اورنگی ٹاﺅن میں ٹارگٹ کلرز نے موٹر سائیکل سوار 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا‘ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شہر بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج میں ایس آر پی بیس کے بیچلر بیرک میں رہائش پذیر ایس آر پی کے اہلکار احمد علی اور اللہ دتہ موٹر سائیکل پر مومن آباد تھانے ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ اورنگی ٹاﺅن 4 نمبر نوری چوک پر موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے دونوں اہلکاروں پر فائرنگ کردی

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں ایک مرتبہ پھر گورنر راج کی بازگشت

دونوں کو سروں میں گولیاں لگیں‘ شدید زخمی ہوگئے‘ دونوں کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

ایس ایچ او مومن آباد آصف منور کے مطابق دونوں اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے‘ ملزمان نے ریکی کے بعد دونوں اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا‘ حملے میں 9ایم ایم پستول استعمال کیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 4 خول تحویل میں لے کر فارنزک لیب بھجوادیئے‘ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(446 بار دیکھا گیا)

تبصرے