Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کی آ ٹھویں پوزیشن،غلطی کی گنجائش نہیں

قومی نیوز جمعه 14 جون 2019
پاکستان کی آ ٹھویں پوزیشن،غلطی کی گنجائش نہیں

ٹائونٹن… ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار میں دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر آ ٹھویں نمبر پر ہے، اس کے بعد جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔ اس کارکردگی کے بعد گرین شرٹس کا میگا ایونٹ میں سفر مزید مشکل ہوگیا ہے۔

سیمی فائنل کھیلنے کے لئے ٹیم کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے۔

اتوار کو پاکستان کو ٹورنامنٹ کے سب اہم میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرنا ہے۔

جبکہ جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان آ خری چار ٹیموں میں جگہ بناسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

چار میچوں میں پاکستان نے واحد کامیابی فیورٹ انگلینڈ کے خلاف حاصل کی ہے جبکہ برسٹل میں سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے سے پاکستان کو ایک پوائنٹ ملا ہے۔

پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور چوتھے میچ میں آ سٹریلیا نے 41رنز سے شکست دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تودس ٹیموں کے اس ورلڈ کپ میں پاکستان کا آ ٹھواں نمبر ہے۔

نیوزی لینڈ تین فتوحات اور بھارت سے واش آ ئوٹ کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے آ سٹریلیا نے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں اس کا نمبر دوسرا بھارت دو کامیابیوں اور ایک واش آ ئوٹ کے بعد پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

(432 بار دیکھا گیا)

تبصرے