Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سوڈان میں فوجی مظالم نظرانداز،ماہرہ خان برہم

ویب ڈیسک جمعه 14 جون 2019
سوڈان میں فوجی مظالم نظرانداز،ماہرہ خان برہم

کراچی… اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کیے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

ماہرہ خان نے ٹویٹر پر یشر علی نامی شخص کی ٹوئٹ ری شیئر کی جس میں یہ لکھا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اخبار نے ماہرہ خان کی منگنی کرادی

ماہرہ خان نے اپنی ری شیئر کردہ اس ٹوئٹ پر ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دھرنا دینے والوں پر براہ راست فائرنگ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(1330 بار دیکھا گیا)

تبصرے