Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

40 ہزار سال قدیم بھیڑیے کا منجمد سر مل گیا

ویب ڈیسک جمعه 14 جون 2019
40 ہزار سال قدیم بھیڑیے کا منجمد سر مل گیا

ماسکو… روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا سے 40 ہزار سال قدیم بھیڑیے کا سربرآمد ہوا ہے۔

سائبیرین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یاکوٹیا کے مقامی رہائشی کو گزشتہ موسم گرما کے دوران ملنے والا یہ سر وہاں کی سائنس اکیڈمی کے حوالے کردیا گیا تھا جہاں سے منجمد رہنے کی بناء پر بہتر حالت میں قائم سر کے نمونوں کو تجزیے کے لئے جاپان اور سویڈن بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بارش نے ورلڈ کپ کا مزہ کرکراکردیا

اخبار کے مطابق رپورٹس سامنے آنے پر یہ اندازہ ہوا کہ بھیڑیے کی موت 40 ہزار سال قبل ہوئی تھی۔

جدید تکنیک کے مطابق بھیڑیے کی قدیم ترین باقیات کو حنوط کرنے کے لئے پلاسٹک کی مدد سے اس کے حصوں سے منجمد برف‘ پانی کے ذرات اور چربی کو ہٹا کر محفوظ کرلیا جائے گا۔

(189 بار دیکھا گیا)

تبصرے