Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں بجلی اور پانی کا بحران سنگین ،احتجاج ،توڑپھوڑ

رائو عمران اشفاق جمعرات 13 جون 2019
کراچی میں بجلی اور پانی کا بحران سنگین ،احتجاج ،توڑپھوڑ

کراچی… گرمی کا پارہ ہائی ہونے کے بعد شہر میں بجلی اور پانی کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرگیاہے

کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے‘ درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے جبکہ کراچی میں آندھی کے ساتھ ممکنہ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد پانی‘ بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

صدر موبائل مارکیٹ کے تاجروں نے آغا خان سوئم روڈ پر بجلی کی بندش کے خلاف سڑک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا جبکہ ملیر‘ الفلاح‘ شاہ فیصل کالونی‘ محمود آباد‘ کورنگی‘ لیاری‘ سرجانی ٹاﺅن‘ سہراب گوٹھ‘ گلشں اقبال‘ عزیز آباد‘ گلبرگ‘ اورنگی‘ فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا

یہ بھی پڑھیں : سمندری طوفان قریب،کراچی میں 3 دن ہیٹ ویو الرٹ

بعض علاقوں میں 20 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش رہی،ادھر لانڈھی نمبر 6کے مکینوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر مشتعل ہوکر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پر دھرنا دے دیا ، دفتر کے عملے کی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا اورکے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی

احتجاج کے باعث مین لانڈھی نمبر 6 اس کے اطراف کے شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھادیاگیا ہے،اور کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کردیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا۔

نارتھ کراچی کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر شارع سرجانی پر ٹائر نذر آتش کرکے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، احتجاج میں خواتین ا ور بچے بھی شامل تھے

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

انکا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی سیکٹر 5جے اور 5 ایم میں گزشتہ 2 ماہ سے پانی کی فراہمی بند کی ہوئی ہے‘ وال مین مافیا مبینہ رشوت کے عوض رہائشی علاقے کا پانی کمرشل علاقوں میں فروخت کررہی ہے ، جس کے باعث پانی کی انتہائی قلت ہے اور دوسری جانب مکین بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید اذیت کا شکارہوچکے ہیں

اس اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر مشتعل افراد کو بات سے منتشر کردیا اور ٹریفک کی روانی دوبارہ شروع ہوگئی۔

(263 بار دیکھا گیا)

تبصرے