Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایمنسٹی اسکیم میں 5 ہزار افراد نے اپلائی کردیا

ویب ڈیسک جمعرات 13 جون 2019
ایمنسٹی اسکیم میں 5 ہزار افراد نے اپلائی کردیا

کراچی …فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، اب تک 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا۔ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اسٹیٹ بینک اس حوالے سے ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا

یہ بھی پڑھیں : گرمیاں شروع ہوتے ہی کراچی میں بجلی بند

پرائز بانڈ رجسٹرڈ ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا،اس کے علاوہ مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا، بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا فراہم کر دیں گے جبکہ ہرشخص نادرا کے پاس موجود اپنا معاشی ڈیٹا 500 روپے دے کرحاصل کر سکتا ہے ، ایف بی آر کے پاس 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔

(1195 بار دیکھا گیا)

تبصرے