Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بارش نے ورلڈ کپ کا مزہ کرکراکردیا

ویب ڈیسک بدھ 12 جون 2019
بارش نے ورلڈ کپ کا مزہ کرکراکردیا

لندن …ورلڈ کپ 2019ء کے کئی میچزسنسنی خیز ہونے کے باعث دنیا بھر میں شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں وہیں موسم نے کئی بڑے میچز میں رنگ میں بھنگ بھی ڈال دیا ہے۔میگا ایونٹ کے اب تک 3 بڑے میچز بارش کے باعث منسوخ ہو چکے ہیں۔ ان میچزکی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

بارش کے باعث سب سے پہلے پاکستان اورسری لنکا کا میچ منسوخ کیا گیا۔جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کا بھی دنیا بھر میں شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا مگر اس کا دن تو آ یا پر بارش نے اس میچ کو بھی نہ ہونے دیا۔بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ پر بھی سب کی نظریں مرکوز تھیں لیکن اس میچ کو بارش بہا لے گئی۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش نے نیا ریکارڈ بنادیا ہے، گزشتہ روز بنگلہ دیش سری لنکا میچ کی منسوخی کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ یہ انگلینڈ میں 5 واں ورلڈ کپ ہے، اس سے قبل کھیلے گئے 4 ورلڈ کپ میں ایک ہی ایونٹ میں 2 میچ منسوخ نہیں ہوئے کہ جن میں ٹاس تک بھی نہ ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ابرار الحق کے کنسرٹ میں بھگدڑ

اسی طرح ایک اور دلچسپ بات بھی ہوئی ہے کہ 1975 کے پہلے ورلڈ کپ سے لیکر 2015 تک 2 ایونٹ 1992اور 2003میں زیادہ سے زیادہ 2،2 میچ بارش کی نذر ہوئے۔ انگلینڈ کا موسم بارش کے سبب جانا جاتا ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود منتظمین کی جانب سے ورلڈکپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں رائونڈ میچز کیلئے اضافی دن نہیں رکھا گیا جس پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

خراب موسم نے میگا ایونٹ کا مزا کرکرا کردیا ہے۔ اس مرتبہ اب تک 3میچ بارش کی لپیٹ میں آگئے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پاکستان اور سر ی لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا اسی طرح سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 3میچ اب تک ممکن نہ ہوسکے۔ صرف برسٹل میں 5 دن کے اندر تین میں سے دو میچز کا منسوخ ہوچکے ہیں یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کوچ اور سابق انگلش وکٹ کیپر اسٹیو رہوڈز کے لہجے میں حیرت محسوس ہوئی۔ انہوں نے اس متعلق استفسار پر کہا کہ میں اضافی دن رکھا جانا پسند کرتا۔ جانتا ہوں کہ اس سے سفری مسائل پیدا ہوسکتے تھے لیکن جب ہم انسان کو چاند پر بھیج سکتے ہیں تو اگلے دن کہیں اور تک سفر کرنے میں کیا حرج ہوسکتا تھا۔

ورلڈکپ2019ء کے پوائنٹس ٹیبل پرآٹھویں نمبر پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آ سٹریلیا کیخلاف مقابلے کے لئے آ ج میدان میں اترے گی۔میچ ٹائونٹن میں کھیلاجائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔جیت کی صورت میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آ ٹھویں سے چھلانگ لگاکر ڈائریکٹ دوسرے نمبر پر پہنچ جائیگا۔

دفاعی چیمپئن آ سٹریلیا اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔آج کھیلے جانے والے میچ میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے میچ کافی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔

(418 بار دیکھا گیا)

تبصرے