Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پراپرٹی کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہونگی

ویب ڈیسک بدھ 12 جون 2019
پراپرٹی کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہونگی

اسلام آ باد … پراپرٹی کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی جارہی ہیں،فنانس بل 2019 ء میں ایک تجویز شامل کی گئی ہے جس کے مطابق پراپرٹی کی خریداری کیلئے نقد رقم کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

کیپٹل گین ٹیکس نئی تعمیر شدہ عمارت کی ایک سال کے اندر فروخت یا پانچ سال تک اپنی زیرملکیت رکھے گئے پلاٹ پر لیا جائیگا البتہ مسلسل 10سال تک پراپرٹی رکھنے والے جب اپنی پراپرٹی فروخت کرینگے تو ان سے کیپٹل گین ٹیکس وصول نہیں ہوا کریگا۔ نان فائلر 50لاکھ روپے سے زیادہ کی پراپرٹی بھی خرید سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نان فائلر کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام شروع

کیپٹل گین ٹیکس پانچ سال پہلے تعمیر شدہ بلڈنگ یا اپنے نام رکھے گئے اوپن پلاٹ کی فروختگی پر وصول نہیں ہوگا۔ پہلے منقولہ املاک جو تین سال تک زیرملکیت رہیں یہ معیار مقرر تھا اب اسے بڑھا کر تعمیر شدہ عمارت کی صورت میں پانچ سال اور اوپن پلاٹ کی شکل میں دس سال تک کا وقت گزرنے پر کیپٹل گین ٹیکس وصول نہیں ہو گا‘ البتہ تین سال کے اندر اندر فروختگی پر کیپٹل گین ٹیکس وصول ہوگا اور خریداری صرف اور صرف بینک کراسڈ چیک کے ذریعے کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس سے کالے دھن کی حوصلہ شکنی تیزی سے ہوا کریگی۔پراپرٹی ویلیو ڈی سی ویلیو کے مطابق شمار نہیں کی جائیگی کیونکہ ڈی سی ویلیو کسی اور مقصد کیلئے متعین کی گئی ہے‘ بلکہ پراپرٹی کی ویلیو ایف بی آ ر ٹیکس مقاصد کیلئے مارکیٹ ویلیو کے لگ بھگ شمار کیا کریگا۔

(316 بار دیکھا گیا)

تبصرے