Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پرویز خٹک اور مراد علی شاہ کی گرفتاری کا امکان

صابر علی بدھ 12 جون 2019
پرویز خٹک اور مراد علی شاہ کی گرفتاری کا امکان

کراچی … پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیا جارہا ہے کہ اور کہا جارہا ہے کہ جس طرح نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے بیلنس کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘ اسی طرح اب پی ٹی آئی حکومت سے تعلق رکھنے والی بعض اہم شخصیات کو گرفتار کرکے ان گرفتاریوں کو مزید بیلنس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم بانی کو گرفتار کرلیا

اس حوالے سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کا نام بھی لیا جارہا ہے جبکہ وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی جلد گرفتاری کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف سندھ سے مزید بڑی گرفتاریوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو گرفتار کرنے کی صورت میں ان کی جگہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ بنائے جانے کے لئے بھی ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا نام سرفہرست قرار دیا جارہا ہے۔

(232 بار دیکھا گیا)

تبصرے