Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سمندری طوفان قریب،کراچی میں 3 دن ہیٹ ویو الرٹ

قومی نیوز بدھ 12 جون 2019
سمندری طوفان قریب،کراچی میں 3 دن ہیٹ ویو الرٹ

کراچی ۔۔۔۔ سمندری طوفان وائیو سے سندھ کی ساحلی پٹی پر ممکنہ تباہی کے خدشے کے باعث ساحلی پٹیوں کو خالی کروالیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت بڑھ گئی اوراے کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بدین‘ ٹھٹھہ‘ تھرپارکر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی میں 3 دن ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ آج صبح طوفان کراچی سے 750 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

طوفان کے باعث کراچی‘ ٹھٹھہ‘ کیٹی بندر پر سمندری لہر میں 6 سے 8 فٹ بلند ہوں گی اور بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ ہوں گی جس کی وجہ سے کیٹی بندر‘ ٹھٹھہ‘ بدین کی ساحل پر نشیبی بستیاں زیر آب آجائیں گی۔ ان بستیوں سے نقل مکانی شروع ہوگئی ہے

سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ‘ بدین ‘ تھرپارکر میں سرکاری چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 9 بجے بتایا کہ آج کراچی کا موسم 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ کل بدھ کو 41 سے 42 ڈگری ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات نے 3 دن کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان وائیو بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرانے کے بعد اس کا رخ کراچی کے ساحل کی طرف ہوگا۔

ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت کم ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات لمحہ بہ لمحہ کی خبر رکھے ہوئے ہے۔ کراچی کی ساحلی پٹی کو اس طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے فی الحال کراچی میں بارش کا امکان بھی نہیں ہے تاہم ٹھٹھہ‘ کیٹی بندر‘ ننگر پارکر‘ مٹھی اور بدین کے علاقوں میں بارش ہوگی۔

آج درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے جبکہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں بھی سمندری طوفان بن سکتے ہیں

طوفان کے باعث کراچی میں کل جمعرات سے ہفتے تک ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے بھی بڑھ جائے گا جس سے ہیٹ انڈیکس پر گرمی کی شدت بہت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

(321 بار دیکھا گیا)

تبصرے