Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان،آسٹریلیامیچ میں ٹاس اہم ، تیز، باؤنسی وکٹ تیار

ویب ڈیسک منگل 11 جون 2019
پاکستان،آسٹریلیامیچ میں ٹاس اہم ، تیز، باؤنسی وکٹ تیار

ٹاؤنٹن … پاکستان اور آ سٹریلیا کا ورلڈ کپ میچ کل ہونا ہے۔ پچ بظاہر گرین ٹاپ دکھائی دے رہی ہے۔ یہ تیز بائونسی وکٹ پاکستانی بیٹسمینوں کا حوصلہ آ زمائے گی۔ حالانکہ ون ڈے میچ بیٹنگ پچ پر کھیلے جاتے ہیں۔

میچ والے دن بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے اس لئے میچ میں ٹاس اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس گرائونڈ پر اس ورلڈ کپ کے تین میچ ہوں گے۔ پاکستان کے میچ سے پہلے نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی تھی۔ اس گرائونڈ کی تاریخ ایک سو سال سے بھی زائد کی ہے۔

1882میں یہ گرائونڈ قائم ہوا تھا۔1983میں ٹائونٹن نے ایک اور1999میں دو ورلڈکپ میچوں کی میزبانی کی تھی۔1999میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف373رنز چھ وکٹ پر بنائے تھے۔2017 میں یہاں ویمنز ورلڈ کپ کے سات میچ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تیل پرامریکی پابندی ،بڑا بحران شروع

پاکستانی ٹیم اس گرائونڈ پر پہلا ون ڈے انٹر نیشنل کھیل رہی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آ سٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کے لیے تیار کی گئی گرین ٹاپ وکٹ نے پریشان کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قومی سرفراز احمد کا شکوہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ایسی پچیں ملتی ہیں جو ان کے گیم کو فیور نہیں کرتیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان کائونٹی گرائونڈ کی گھاس والی وکٹ سے خوش نہیں ہیں اور ان کے مطابق یہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی کیونکہ اس پچ پر گیند زیادہ بائونس ہو گی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی وکٹ میں غیر ضروری بائونس ہونے کی وجہ سے محض 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو گلہ ہے کہ بھارت کو آ ئی سی ایونٹس میں ہمیشہ ایسی وکٹیں دی جاتی ہیں جو بیٹنگ اور اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہے، ایسی وکٹیں ایشیائی ٹیموں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف جو غلطیاں کیں انہیں دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہمارے بیٹسمینوں کی کارکردگی متاثر کن تھی، انگلینڈ کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم آ سٹریلیا سے بھی جیتیں گے۔

انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے اظہر محمود کا کہنا ہے کہ کی کاو?نٹی گراو?نڈ کی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ اسکور بن سکتا ہے۔ پچ سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ پچ پر گھاس ہے لیکن گیم میں ابھی دو روز باقی ہیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

(407 بار دیکھا گیا)

تبصرے