Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایران نے میزائل دفاعی نظام افواج کے سپرد کردیا

ویب ڈیسک منگل 11 جون 2019
ایران نے میزائل دفاعی نظام افواج کے سپرد کردیا

تہران……. ایران نے مقامی طور پر تیارکردہ میزائل دفاعی نظام اپنی افواج کے سپرد کردیا، دعویٰ کیا گیا کہ یہ بیک وقت چھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے دفاعی نظام فورسز کے سپرد کیے جانے کے موقع پر کہا کہ پندرہ خرداد دشمن کے جنگی طیاروں اور ڈرونز کو ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ بناسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سر کلر ریلوے غریبوں کی خوشحالی یا بربادی؟

ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ دفاعی نظام پینتالیس کلومیٹر کے رقبے میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل اہداف کا بھی پتا چلا سکتا ہے۔

(547 بار دیکھا گیا)

تبصرے