Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چھٹیوں کے شوقین پیر کو بھی ڈیوٹی پر نہ آئے

صابر علی منگل 11 جون 2019
چھٹیوں کے شوقین پیر کو بھی ڈیوٹی پر نہ آئے

کراچی… عیدالفطر کی 6 تعطیلات کے بعد پیر 10 جون کو جب سرکاری ادارے کھلے تو پہلے روز ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی‘ خصوصاً سندھ حکومت کے محکموں اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کے دفاتر میں سناٹا چھایا رہا

جبکہ منگل 4 جون تا 7 جون مسلسل 4 تعطیلات کے باعث زیادہ تر ملازمین نے پیر 3 جون کی چھٹی بھی لے لی تھی اور اس طرح کراچی سے باہر رہائش پذیر ملازمین جمعہ 31 مئی کو ہی عید کی تعطیلات منانے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں : روزانہ نئی یادداشت کے ساتھ اٹھنے والی خاتون

اس طرح ان ملازمین نے یکم جون تا 9 جون کی تعطیلات گزاریں‘ تاہم پیر10 جون کو عید تعطیلات کے بعد کام کا پہلا روز ہونے کے سبب کراچی سے باہر عید منانے کے لئے جانے والے بیشتر ملازمین پیر 10 جون کو بھی دفاتر نہیں پہنچ سکے

جس کے سبب حکومت سندھ کے صوبائی محکموں سمیت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ‘ کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سیز کے ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ملازمین کی حاضری انتہائی کم رہی اور ان اداروں میں پیر کے روز کوئی کام نہیں ہوا۔

جبکہ شہر قائد میں عید کی تعطیلات کے دوران کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے تعفن اٹھنا شروع ہوگیا ہے۔

(228 بار دیکھا گیا)

تبصرے