Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری کی گرفتاری،بجٹ پس منظر میں چلا گیا

صابر علی منگل 11 جون 2019
زرداری کی گرفتاری،بجٹ پس منظر میں چلا گیا

کراچی… پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے قائدین نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں گرفتار ہیں جبکہ ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی عددی اکثریت کی بنیاد پر ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے

اس کے قائد عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں‘ آصف علی زرداری کی گرفتاری نئے مالی سال کے بجٹ کے اعلان سے عین ایک روز قبل کی گئی جس کے سبب آنے والا بجٹ جو سب سے زیادہ موضوع بحث بنا ہوا تھا پس منظر میں چلا گیا اور بجٹ کے اعلان سے بڑی خبر آصف علی زرداری کی گرفتاری بن گئی ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) جو آنے والے بجٹ میں متوقع طور پر عوام کو ریلیف نہ دینے کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے اور نئے بجٹ کو بنیاد بناکر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی تیاری کررہے تھے‘ اب ان کی ساری توجہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجھ پرہاتھ ڈالناآ سان نہیں، فضل الرحمن

آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی والے جشن منارہے ہیں‘ تاہم آصف علی زرداری کی گرفتاری کے باوجود تمام سیاسی و غیر سیاسی حلقوں سمیت عوام کی تمام تر توجہ آج پیش ہونے والے نئے مالی سال کے بجٹ پر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ کس قدر عوام دوست یا عوام دشمن ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت خصوصاً وزیراعظم عمران خان کی آزمائش کا وقت ہے کہ وہ تمام تر مشکل حالات کے باوجود نئے مالی سال کے بجٹ کو کس حد تک عوام دوست بنانے کی کوشش کرتے ہیں‘ خصوصاً سرکاری ملازمین کی نظریں نئے مالی سال کے بجٹ کے اس اعلان پر لگی ہوئی ہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوگا۔

سرکاری ملازمین موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب تنخواہوں میں کسی بڑے اضافے کے منتظر ہیں‘ تاہم بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے لئے کہا جارہا ہے کہ صرف 10 یا 15 فیصد اضافہ ہوگا۔ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اگر صرف 10 یا 15 فیصد اضافہ ہوا تو انہیں مایوسی ہوگی جس کی وجہ مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ سے عوام خوش ہوتے ہیں یا سرکاری ملازمین یا صرف تاجر و صنعتکار برادری کے لئے نیا بجٹ خوش آئند ہوگا۔

(150 بار دیکھا گیا)

تبصرے