Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گرمی نے قیامت ڈھادی،10 شہری ہلاک

رائو عمران اشفاق هفته 08 جون 2019
گرمی نے قیامت ڈھادی،10 شہری ہلاک

کراچی …گرمی کا پارہ ہائی ہوتے ہی شہر سے بجلی اور پانی بھی غائب ہوگئے‘ شہر میں سخت گرمی کے باعث 10 شہری ہلاک ہوگئے‘ ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا‘ سرد خانوں پر نعشوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

ایدھی ویلفیئر نے حیدرآباد میں سرد خانہ شروع کردیا‘ ہنگامی صورت حال کے باعث 10 برف کی مشینوں والی گاڑیاں شہر کے مختلف مقامات پر کھڑی کردی گئیں‘ جون کا پورا مہینہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا

یہ بھی پڑھیں : سندھ بھر میں قیامت کی گرمی

شہر بھر میں مختلف سماجی اداروں‘ پولیس‘ رینجرز اور بلدیہ نے کیمپ لگادیئے‘ شہریوں کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک سڑکوں پر نہ نکلنے کا مشورہ

شدید گرمی میں پاک کالونی‘ گارڈن‘ شاہ فیصل کالونی‘ کورنگی کے علاقے عید کے تیسرے دن کربلا بنے رہے‘ پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو عید کی نماز کی ادائیگی میں بھی مشکلات ہوئیں۔

ادھر پاک کالونی میں پانی کی قلت پر شہریوں نے سڑک پر دھنا دے کر احتجاج بھی کیا جبکہ عید پر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بھی بحران رہا۔

عید کے تینوں دن دوپہر کے واقعات میں سڑکوں پر سناٹا رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی درجہ حرارت 38 ڈگری تک جائے گا‘ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پورے مہینے گرمی کا زور رہے گا‘ شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران گرمی کی شدت سے 10 شہری جاں بحق ہوگئے۔

آج صبح لیاری میں موسیٰ لین میں مکان سے 50 سالہ شہری کی نعش ملی۔ جبکہ بلدیہ ٹائون 3 نمبر میں گرمی کی شدت سے 45 سالہ راہگیر ولایت علی ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

دریں اثناء قائد آباد فلائی اوور کے نتیجے سے نشے کی زیادتی کے باعث30 سالہ سرفراز ولد غلام حسین ہلاک ہوگیا‘ منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے سامنے الرحیم ہوٹل کے عقب سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی

قائد آباد کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ قبرستان کے قریب سے نوجوا ن 20سالہ شاہ زیب ولد خورشید خاں کی نعش ملی۔ادھر اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11مائی حواگوٹھ کے قریب سے جھاڑیوں سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی‘ نعش 4روز پرانی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ولاگرز کی تیزی سے پاکستان آمدجاری

جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے ا لآصف اسکوائر کے فلیٹ نمبر 93سے نوجوان 22سالہ محمد عمر ولد محمد ہاشم کی نعش ملی ۔سائٹ اے کے علاقے ایم ایم فیکٹری رینجرز ہیڈ کوارٹرکے قریب سے 95سالہ امام الدین ولد عبدالشارق نعش ملی

تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد نیاز منزل کے قریب مکان سے 60سالہ چن زیب ولد گلستان لاش ملی پولیس نے بتایا کہ متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا اور وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

ایدھی ویلفیئر کے سربراہ فیصل ایدھی نے قومی اخبار کو بتایا کہ ہیٹ ویو الرٹ کی وجہ سے ایدھی ویلفیئر نے 10 سے زائد برف کی مشینوں والی گاڑیاں شہر کے مختلف مقامات پر کھڑی کردیں تاکہ گرمی سے متاثرہ شہریوں کو فی الفور طبی امداد دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پانی ‘ بجلی غائب‘ شہریوں کا پارہ ہائی

انہوں نے بتایا کہ ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد میتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔عید کے 3 دن چھٹی تھی لوگ گھروں میں تھے

آج ورکنگ ڈے ہے اس لئے گرمی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایدھی سینٹر نے حیدرآباد میں سرد خانے کا آغاز کردیا ہے جہاں 35 سے 36 میتیں رکھنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے پورے ادارے میں ایمرجنسی الرٹ کر رکھا ہے۔ سرد خانے میں بھی کفن کی تعداد بڑھادی ہے‘ ایمرجنسی کی صورت میں اسٹینڈ بائی میں دوسرا سرد خانہ بھی بنارہے ہیں

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی سے بچائو کا انتظام کرکے گھر سے نکلیں‘ غیر ضروری سفر نہ کریں۔

(501 بار دیکھا گیا)

تبصرے