Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کی پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش

قومی نیوز جمعه 07 جون 2019
پاکستان کی پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش

اسلام آباد….وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم پاکستان نے خط میں لکھا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کی نئی کابینہ میں 22 کرمنلز شامل

انہوں نے مزید لکھا کہ مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت اور افلاس سے نکالا جا سکتا ہے اور خطے میں ترقی کے لیے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، آگے بڑھنے کے لئے امن و استحکام ضروری ہے اور امن و استحکام سے ہی خطے میں ترقی آ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو دوسری مدت کے لیے بھارت کے وزیراعظم کا منصب سنبھالا ہے۔

(939 بار دیکھا گیا)

تبصرے