Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 فوجی شہید

قومی نیوز جمعه 07 جون 2019
شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 فوجی شہید

شمالی وزیرستان…. آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوگہ مچہ خیل (خڑ کمر) میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افسران سمیت 4 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ اور نائب حوالدار ظہیر احمد شامل ہیں جبکہ واقعے میں سپاہی عارف، اسلم، امجد اور شوکت شدید زخمی ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جو دہشت گردوں کی تلاش کیلئے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ، میجر معیز مقصود کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ لکی مروت اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید کا تعلق چکوال سے ہے۔

پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں مختلف واقعات میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوچکے ہیں، خڑ کمر میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح حملے کے بعد سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

(492 بار دیکھا گیا)

تبصرے