Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

علماء کرام فواد چوہدری کے خلاف میدان میں آگئے

ویب ڈیسک بدھ 05 جون 2019
علماء کرام فواد چوہدری کے خلاف میدان میں آگئے

کراچی…و فاقی وزیر سائنس وٹیکنالو جی فواد چوہدری کی جانب سیے عید کا چاند دیکھنے کے حوالے سے علماء کرام پر تنقید اور قمری کلینڈر کی مناسبت سے عید منا نے کے اعلان پر علماء کرام فواد چوہدری کے خلاف میدان میں آگئے ہیں

معروف عالم دین مفتی نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فواد چوہدری کو فوری طورپر برطرف کریں انہوںنے کہا کہ چاند دیکھ کر عید کرنے کا حکم ہے ‘ عید کرنے کیلئے 5 سال کا جاری کردہ کلینڈر نہیں چلے گا‘ انہوںنے سائنس شریعت کے تابع ہے

یہ بھی پڑھیں : متبادل فردوس عاشق ،صحافی کا دلچسپ تجزیہ

سائنس کے تابع شریعت نہیں ہے‘ علماء کا مذاق اڑانا طنز کرنا موجودہ حکومت کیلئے مناسب نہیں ہے‘ دوسری جانب عوام کے بڑے حلقے نے کے پی کے میں 2 عیدیں کرنے کے اعلان پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پی کے حکومت کو وفاقی حکومت کا فیصلہ تسلیم نہیں کرواسکے

کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ‘ لیکن کے پی کے نے وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کردیاہے‘ جبکہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی اور کے پی کے حکومت کے بالکل برعکس اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں‘ اس طرح اس مرتبہ عید کا چاند عید منانے جیسے خالصتاً مذہبی تہوار کو بھی مذاق بنا دیا گیاہے۔
صابر علی

(402 بار دیکھا گیا)

تبصرے