Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کی شامت

ویب ڈیسک بدھ 05 جون 2019
30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کی شامت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے، صرف تنخواہ دار طبقہ کیوں ٹیکس دے، وزیراعظم نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے جب کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کے شرکا کو ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔اس موقع پر 11 جون کو پیش کئے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر بھی مشاورت کی گئی۔حماد اظہر نے ٹیکس ریٹرنز کی تاریک میں توسیع سے حکومت کو ملنے والے ٹیکس پربریفننگ دی۔

عمران خان نے اپنی اقتصادی ٹیم کوبڑے مگر مچھوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سفارشات اور تجاویز تیارکرنے کی ہدایت کردی ِ ان کا کہنا تھا کہ صرف تنخواہ دار طبقہ ہی کیوں ٹیکس دے؟ بڑے بڑے تاجر اور صنعتکاروں کو بھی ٹیکس کی ادائیگی پوری ایمانداری سے کرنی چاہییے ، جس کے لیے ان کو تیس جون تک کی چھوٹ دی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنزکی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

(534 بار دیکھا گیا)

تبصرے