Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھ لیا

قومی نیوز منگل 04 جون 2019
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھ لیا

کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس میں محکمہ موسمیات کے افسران، ماہرین فلکیات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں پھر سے دو عیدیں

اس کے علاوہ چاند دیکھنے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے بھی اجلاس بھی ہوئے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند سے متعلق جمع ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی اور زونل کمیٹیاں موصول ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد کراچی میں موجود مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جائزہ لیا اور شوال المکرم کا چاند کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان نے کیا۔

(570 بار دیکھا گیا)

تبصرے