Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان میں پھر سے دو عیدیں

ویب ڈیسک منگل 04 جون 2019
پاکستان میں پھر سے دو عیدیں

کراچی/پشاور …. وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایک عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا اور خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے سے انحراف کرتے ہوئے 28روزے رکھوا کر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔

پشاورمیں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی شہادت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔

آج صبح پشاور سمیت صوبے بھر میں نماز عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ تیز بارش کے باوجود نماز عید کا بڑا اجتماع چارسدہ روڈ عیدگاہ میں منعقد ہوا، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے نماز عید وزیر اعلیٰ ہاوس میں ادا کی۔ مسجد قاسم خان نے اگرچہ رمضان المبارک کے چاند کا اعلان بھی ملک بھر سے ایک روز پہلے کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ کردیا تھا تاہم سرکاری سطح پر رمضان المبارک کا آغاز ایک ساتھ کیا گیا تھا لیکن اب سرکاری سطح پر کے پی کے میں شوال کے چاند کا اعلان کرکے صوبے کے شہریوں کو اٹھائیس روزے رکھوائے گئے ہیں

جس پر عید کو متنازع بنا دیا گیا ہے ، مفتی پوپلزئی کے مطابق خیبر پختونخوا سے ہلال عید نظر آنے کی 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں،23 شہادتیں پشاور سے ملیں۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان گورنر ہاوس میں نماز عید ادا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعلی محمود خان نے کیا جبکہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی کہنا تھا کہ پیر کو تین بجکر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم وزراء کو لگام دیں، علماء برس پڑے

انہوں نے مفتی پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز بھی پیش کردی ۔دوسری جانب ہلال عید دیکھنے کیلئے مرکزی و علاقائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے،محکمہ موسمیات نے بھی آج چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش پیر کی سہ پہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہو چکی ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 5 جون کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س بھی آج مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوگا۔

علاوہ ازیں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شوال المکرم 1440ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 04جون بروزمنگل بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کیلئے رابطہ قائم کریں۔

(558 بار دیکھا گیا)

تبصرے