Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ بھر میں قیامت کی گرمی

ویب ڈیسک پیر 03 جون 2019
سندھ بھر میں قیامت کی گرمی

کراچی۔۔۔۔ سندھ بھر میں قیامت خیز گرمی کی لہر جاری ہے جسکے باعث 3افرادجاں بحق اور درجن سے زائد بیہوش ہوگئے۔ جیکب آباد پارہ 51ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، اتوار کو کراچی میں درجہ حرارت 37 ، جبکہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نواب شاہ، لاڑکانہ، میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آئندہ چند روز میں گرمی بڑھے گی

کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے عوام کو نڈھال کررکھا ہے، خاص طور پر دوپہر کو 12بجے سے لیکر شام 6بجے تک سورج کی تپش بہت زیادہ ہوتی ہے، سورج کی تپش اور گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے لوگ دوپہر کے وقت غیر ضروری کام کاج سے گریز کررہے ہیں۔

دریں اثنا شدید گرمی کے باعث پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا،ساہیوال کے سرکاری اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونیسے3 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ 5 بچوں کی اموات وارڈ میں اے سی چلتے ہوئے ہوئیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

(578 بار دیکھا گیا)

تبصرے