Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تمام بے نامی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

قومی نیوز پیر 03 جون 2019
تمام بے نامی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد …… ایف بی آر نے جولائی سے بے نامی اکائونٹس سمیت انکم ٹیکس آرڈیننس کے زمرے میں آنے والے تمام اکائونٹس فریز کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں تمام معلومات اکٹھی کر لی گئیں،ایف بی آر نے اکائونٹس فریز کرنے والا سسٹم بھی حاصل کر لیا۔

دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے تمام بینکوںکو تنبیہ پر مبنی خط لکھا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جولائی میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس ہے اس لئے بینکوںکو مکمل طور پر عالمی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی ، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت بے نامی اکائونٹس ہولڈرز کو ایمنسٹی سکیم کے ذریعے آخری موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے معاملات درست کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر رضا باقر نئے گورنراسٹیٹ بینک ہونگے

ایف بی آر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف جائزہ اجلاس کی بھی یہ ضرورت ہے کہ بے نامی اکائونٹس اور قانونی کے برخلاف ہر کام کو مکمل بند کیا جائے ،دہشتگردی سمیت قانون شکنی میں استعمال ہونے والے پیسے کی روک تھام کی جاسکے ،اس سلسلے میں ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام بے نامی اکائونٹس اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے بر خلاف کام کرنے والے تمام اکائونٹس کی معلومات اکٹھی کرلی ہیں اور ان کو فریز کرنے کیلئے سسٹم بھی حاصل کرلیا گیا ہے ،جولائی سے جب کسی کسٹمر کا اکائونٹ منجمد کیا جائے گا تو کوئی دبائو یا سفارش قابل قبول نہیں ہوگی

(617 بار دیکھا گیا)

تبصرے