Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاک فوج کی گاڑی پر حملہ

ویب ڈیسک اتوار 02 جون 2019
پاک فوج کی گاڑی پر حملہ

راولپنڈی…… بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں پاک فوج کی پیٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ اور آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے حملہ میں 26 سالہ سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر پی سی ہوٹل پر حملہ، تمام دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگردانہ حملوں میں پانچ فوجی شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لئے کارروائیاں کی جارہی تھیں اور اسی دوران ہی 25 مئی کا خار قمر چیک پوسٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

(466 بار دیکھا گیا)

تبصرے