Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری کے وارنٹ جاری

ویب ڈیسک هفته 01 جون 2019
جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری کے وارنٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کیس میں10 جون تک ضمانت پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری منظور کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مطلوب ہیں،نیب کا کہنا ہے کہ 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر کی ضمانت کے حوالے سے ہونے والی سماعت میں وارنٹ گرفتاری پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے عوام کا کھانا پینا چھین لیا‘ زرداری

سابق صدر کے وکیل اور سابق چیئرمین سینیٹ فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بتایا تھا کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست چیئرمین نیب کے پاس موجود ہے لیکن آصف زرداری 10 جون تک تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں۔

(476 بار دیکھا گیا)

تبصرے