Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ن لیگ عمران مائنس فارمولا لے آئی

ویب ڈیسک هفته 01 جون 2019
ن لیگ عمران مائنس فارمولا لے آئی

اسلام آباد … پاکستان تحریک انصاف نے مائنس عمران فارمولے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف ایک ہی چیز کا نام ہے، عمران خان مک مکا یاڈیل کیلئے تیار نہیں،اپوزیشن دلبرداشتہ ہے، اپوزیشن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،قوم کا پیسہ ہڑپ کرنیوالوں کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپوزیشن کی جانب سے مائنس عمران خان فارمولے کی تیاری پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے اس لئے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں کہ ان سے کوئی ڈیل نہیں کی جارہی اس لیے کرپٹ عناصر اب ڈیل یا ڈھیل مانگنے کے لیے ایسی پلاننگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جذبات کا اظہارکیاکردار کشی نہیں، آفریدی

دوسری طرف مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عید کے بعد تحریک کا اعلان کرتے ہوئے مائنس عمران فارمولے کا شوشہ چھوڑ دیا ہے اور ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف جیل میں بیٹھ کر حکومت گرانے کا منصوبہ بنارہے ہیں جس کے مطابق انہوں نے عیدالفطر کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی میں مائنس عمران خان فارمولا متفقہ منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ان کی ہدایت پر پارٹی کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اس فارمولے پر مشاورت کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں۔

(395 بار دیکھا گیا)

تبصرے