Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت نے عوام کا کھانا پینا چھین لیا‘ زرداری

ویب ڈیسک جمعه 31 مئی 2019
حکومت نے عوام کا کھانا پینا چھین لیا‘ زرداری

اسلام آباد… سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے،اسٹائل بتا رہا ہے کہ یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی، اپوزیشن عید کے بعدملکر تحریک چلائیگی،جسے حتمی شکل دیدی گئی ہے،ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ مختلف اہداف ہیں،عوام کا کھانا چھین لیا،ا سٹائل بتارہاہے،حکومت زیادہ دیرنہیں چلے گی۔

جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں جس کے باعث ڈیوٹی جج محمد بشیرنے ملزمان کی حاضری لگا کرسماعت 14 جون تک کیلئے ملتوی کر دی

آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یا احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی،انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں،حکومت کا انداز بتارہاہے کہ کہ یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی ،ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ گرفتاری سے ڈرتے تونہیں؟ جس پر انہوں نے کہاکہ 13 سال میں نے پہلے ہی جیل کاٹی ہے

یہ بھی پڑھیں : نیب نے آصف زرداری کو دوبارہ طلب کر لیا

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیںچل سکتے، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے سوال پر صدر نے منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا عندیہ دیا،صحافی نے سوال کیا کہ زرادری صاحب آپ نے خاموش رہنے کا مشورہ دیا، تو کب تک خاموشی اختیار کیے رکھیں گے؟

خان صاحب نے کہا تھا کہ آپ آئیں گے تو کنٹینر اور کھانا پینا دیں گے لیکن کل جو ہوا اس پر کیا کہیں گے،آصف علی زر داری نے کہاکہ انہوں نے کیا کھانا پینا دینا ہے انہوں نے تو عوام کا کھانا پینا چھین لیا ہے،جب حکومت گرانا مقصود نہیں تو حکومت مخالف تحریک چلانے کا کیا فائدہ؟۔آصف علی زر داری نے کہاکہ عید کے بعدحکومت مخالف تحریک چلائیں گے،تحریک چلانے کے مختلف مقاصد ہیں۔

(351 بار دیکھا گیا)

تبصرے