Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انتظامی یونٹ پر کوئی بات نہیں ہوسکتی‘ گورنر سندھ

ویب ڈیسک جمعه 31 مئی 2019
انتظامی یونٹ پر کوئی بات نہیں ہوسکتی‘ گورنر سندھ

کراچی…گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں الگ انتظامی یونٹ یا صوبہ بنانے کا معاملہ بہت زیادہ حساس ہے‘ اس لیے سندھ میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوسکتی‘ جبکہ ملک کے دوسرے صوبوں میں سندھ جیسی سیاسست نہیں ہے‘ وہاں مزید صوبے یا انتظامی یونٹس بن سکتے ہیں

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنرہائوس میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ جب ملک کے دوسرے صوبوں میں الگ انتظامی یونٹس یا صوبے بن سکتے ہیں‘تو سندھ میں کیوں نہیں بن سکتے ‘ گورنرسندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے پولیس ریفارمز سے متعلق بھیجے گئے‘ بل کے حوالے سے کہا کہ پولیس ریفارمز کے بل میں آئی جی سندھ کے تقرر اور ان کے ہٹائے جانے کے اختیارات وزیر اعلیٰ سندھ نے حاصل کرلئے ہیں۔

جس کے بعد آئی جی سندھ کا کردار ایک پوسٹ مین کا کردار بن کر رہ گیاہے‘ حکومت کو اگر اسی طرح کا بل لانا تھا تونیا بل لے آتے۔انہوںنے کہا کہ پولیس ریفارمز سے متعلق انہوںنے اعتراض لگا کر واپس کردیاہے اور بل میں جو اعتراضات ہیں ‘ ان کی نشاندہی کردی ہے‘ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سندھ اسمبلی اس بل کو دوبارہ منظور کرکے انہیں بھیج سکتی ہے‘ تاہم اس میں تبدیلی نہیں کی گئی تو پھر اعتراض لگا کر واپس کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انتظامی یونٹ کی بات سیاسی گیم ہے‘ ناصر حسین شاہ

وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد اور گورنر ہائوس میں منعقدہ اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ میں بلائے نہ جانے کے سوال پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ماضی کی روایت کے مطابق وزیر اعظم کی آمد پر وزیر اعلیٰ سندھ کو خود آنا چاہیے‘ ہم انہیں بلانے کیلئے دعوت نامہ نہیں بھیجیں گے‘گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ جب چاہیں خود آئیں ‘ ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں

وفاقی حکومت کے کراچی میں منصوبوں کی تکمیل سے متعلق سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ گرین بس کا منصوبہ اسی سال ستمبر میں کھول دیا جائے گا‘وفاقی حکومت اس منصوبے کیلئے پہلے مرحلے میں 80 بسیں دے گی‘ اس منصوبے کو آپریٹ بھی وفاقی حکومت کرے گی‘ انہوںنے کہا کہ کراچی میں کوئی بھی منصوبہ وفاقی حکومت کی وجہ سے نہیں رکے گا‘ افطار ڈنر میں اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی‘ سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل ‘ ارکان اسمبلی حلیم عادل شیخ‘ جمال صدیقی ‘ سینئر صحافیوں نذیر لغاری ‘ طاہر حسن خان‘ حبیب غوری‘ فیصل عزیز‘ مسعود رضا‘ ایس ایم شکیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
ص

(312 بار دیکھا گیا)

تبصرے